معمولی باتوں نے کیسے مضبوط رشتوں کو ختم کر دیا
میں مانتا ہوں ،میں نے اپنے سگے بڑے بھائی کو قتل کیا ہے ۔۔۔۔۔!!! معمولی باتیں کیسے مضبوط رشتوں کو ہڑپ کر جاتی ہیں ، 2022 میں لاہور میں ہوئے ایک خوفناک جرم کی روداد ۔۔۔۔ قاتل حوالات میں بیٹھ کر مقتول کی موت کا سوگ مناتا رہا ۔۔۔۔ علی عباس کے دو بھائی تھے ، ذاتی مکان میں یہ لوگ رہتے تھے ، مقتول ہارون نے اپنی سالی سے علی عباس کی 2 سال قبل شادی کروا دی تھی ، تینوں بھائی تین منزلہ مکان کی ایک ایک منزل میں علیحدہ رہتے تھے زندگی اچھی گزر رہی تھی لیکن پھر عورتوں کے جھگڑے شروع ہوئے ۔ تلخی کی وجہ ایک شادی میں شرکت تھی جس میں علی عباس اور اسکی بیوی تو شریک ہوئے مگر ہارون اور اسکی بیوی کی شادی والے گھر سے سخت ناراضگی چل رہی تھی ۔غصہ تھا کہ جب ہم نہیں گئے تو ہارون بیوی کو ساتھ لے کر وہاں کیوں گیا اسی بات پر جھگڑا ہوا ، ہارون نے علی عباس اور اسکی بیوی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ۔علی عباس نے بہت شور کیا منت سماجت کی کہ مجھے اپنے گھر سے نہ نکالو مگر والد اور بھائیوں نے کوئی بات نہ سنی لہذا علی عباس بیوی کو لے کر اسکے میکے چلا گیا ، 2 دن اس نے گزارے کوشش کی کہ صلح ہو جائے اور گھر والے اس لینے آجائیں ، لیکن ایسا کچھ نہ ہوا بلکہ بھائیوں نے کہا اگر گھر میں داخل ہوئے تو ٹانگیں توڑ دیں گے ۔ دو دنوں میں سالوں کی محبت اور خون کا رشتہ نفرت میں بدل گیا ، علی عباس اپنے محلے آیا ایک دکان سے 80 روپے کی چھری خرید کر نیفے میں چھپا لی اور اپنے یعنی بھائیوں کے گھر داخل ہو گیا ، اسے دیکھتے ہی پھر سب آگ بگولہ ہو گئے ۔ علی عباس بھی طے کرکے آیا تھا چپ رہے اور گھر آرام سے بیٹھنے دیا تو ٹھیک ورنہ آر یا پار ۔۔۔ بھائیوں میں لڑائی ہوئی اور علی عباس نے چھری کے پے در پے وار کرکے سگے بڑے بھائی ہارون کو قتل کر ڈالا. یہ موقع سے فرار ہو کر اگلے روز گرفتار ہوا اور ان دنوں بھائی کے قتل کیس میں جیل میں بند ہے ۔بیوہ بھابھی نے قسم کھا رکھی ہے اپنے سہاگ کے قاتل کو سزائے موت دلوا کر رہوں گی ، یوں صلح والا آپشن بھی موجود نہیں ۔۔۔۔۔۔ قارئین : کمنٹس میں بتائیں علی عباس کے مجرم بننے میں سب سے زیادہ قصور کس کا ہے ؟

Comments
Post a Comment