Featured Post

مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی

Image
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نقاب خان کو سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنےکی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزام ثابت ہوگیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔

گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

 







گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے: ظفر خان کی میڈیا سے گفتگو__فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے  لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

 ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔

ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔

سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے،آج مکمل ہو جائے گا: ڈپٹی کمشنرساؤتھ

ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں۔

67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ

دوسری جانب پولس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے،  اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں۔

ڈاکٹر کے مطابق 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی، ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی، جب کہ ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی۔

سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار:

اس کے علاوہ تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی مدد سے تیار کرلی۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی، دکان میں موجود بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی، ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور بجلی کی تاروں میں پھیلی،آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی طرف بھاگے، عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

واضح رہے کہ کراچی میں المناک گل پلازہ سانحہ گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات 10 بجے کے بعد پیش آیا جس میں  جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Combative Trump blames diversity policies after air tragedy

THESE new WhatsApp features will definitely enhance your user experience

Elon Musk may be on the brink of achieving the impossible: Salvaging his $44 billion investment in X