Featured Post

مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی

Image
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نقاب خان کو سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنےکی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزام ثابت ہوگیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔

ٹرمپ انتظامیہ کن ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کا ارادہ رکھتی ہے؟ فہرست تیار، پاکستان بھی شامل ویب ڈیسک



واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے جس میں مختلف ممالک کو تین مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا جائے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں۔

اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، اس لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ 11 ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے ان میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، شام، سوڈان، سومالیہ، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ چاڈ، ڈومینیکا اور لائبیریا سمیت 22 ممالک کو یلو لسٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کے پاس ویزا درخواست کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے 60 روز ہوں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا سفر پر پاپندی کے 3 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے جسے Muslim Ban کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 

اس پابندی کے تحت ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، سومالیہ اور سوڈان کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم سابق صدر جو بائیڈن نے جنوری میں حلف اٹھاتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کر دیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

Elon Musk may be on the brink of achieving the impossible: Salvaging his $44 billion investment in X

پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کردی، سربراہ بھی مقرر کردیا

پہلے پاکستانی بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، نیوزی نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا