Posts

Showing posts from January, 2026

Featured Post

مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی

Image
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نقاب خان کو سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنےکی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزام ثابت ہوگیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔

گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

Image
  گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے: ظفر خان کی میڈیا سے گفتگو__فوٹو: سوشل میڈیا کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے  لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔  ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔ ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے،آج مکمل ہو جائے گا: ڈپٹی کمشنرساؤتھ ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں۔ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ دوسری جانب پولس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 67 لاشوں کا پوسٹ...